3 اکتوبر 2025 - 16:42
صمود فلیٹ کے 450 کارکنوں کو اسرائیلی ٹارچر سیل میں منتقل کیا گیا

صہیونی ریاست نے صمود فلیٹ کے کارکنوں کو کیتزیوت نامی عقوبت خانے میں منتقل کر دیا ہے جو کہ غاصب ریاست کے اذیتی مرکز کے طور پر، بدنام ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || عالمی "صمود" کے بحری بیڑے کے 450 ارکان کو غاصب اسرائیلی فوج نے بدھ کی رات بین الاقوامی پانیوں سے زبردستی حراست میں لیا۔

میڈیا رپورٹس اور صحافیوں کے مطابق صہیونی ریاست اب ان کارکنوں کو بدنام زمانہ کیتزیوت جیل میں منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے جو اذیتی مرکز کے طور پر جانی جاتی ہے۔

صحرائے نیگیو (النقب) میں اور مصر کی سرحد پر واقع یہ عقوبت خانہ طویل عرصے سے ایک جیل کے طور پر جانی جاتی ہے جہاں صہیونی غاصب فلسطینی قیدیوں پر منظم تشدد کرتے ہیں اور ان کے ساتھ ناروا سلوک اور غیر انسانی برتاؤ روا رکھتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر کچھ رپورٹس بتاتی ہیں کہ اسرائیلی حکام نے سمود فلیٹ کے ان کارکنوں کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ملک بدری کے کاغذات پر دستخط کرتے ہیں۔

گزشتہ روز اسرائیلی وزارت خارجہ نے سمود فلوٹیلا کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے اعلان کیا تھا کہ اس عالمی فلوٹیلا کا کوئی بھی بحری جہاز غزہ کی پٹی کے ساحل تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

صمود فلیٹ کے 450 کارکنوں کو اسرائیلی ٹارچر سیل میں منتقل کیا گیا

وزارت کے مطابق ان بحری جہازوں کے تمام مسافروں کو مقبوضہ فلسطین منتقل کیا جا رہا ہے اور پھر انہیں یورپی ممالک واپس بھیجا جا رہا ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے کہا ہے کہ صمود قافلے کے بحری جہازوں پر سوار سینکڑوں کارکنوں کو اشدود (اشدود) کی بندرگاہ پر منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ انہیں رضاکارانہ طور پر یا عدالتی حکم کے ذریعے مقبوضہ علاقوں سے بے دخل کیا جا سکے۔

یہ پہلا موقع تھا جب 45 سے زائد ممالک کے 532 سول کارکنوں کے ساتھ 50 سے زائد بحری جہاز غزہ کے لئے روانہ ہوئے تھے تاکہ 18 سال سے جاری محاصرے کا خاتمہ کیا جا سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha